Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول کی تقریر کا مراد سعید کی جانب سے جواب

Now Reading:

بلاول کی تقریر کا مراد سعید کی جانب سے جواب
مراد سعید

مراد سعید ، تحریک انصاف کے رہنماء و وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی افتتاحی تقریب سے تقریر پر  ردعمل جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پرچی والے حادثاتی سیاستدان نے سندھ کے اندر کتوں کے کاٹنے کیوجہ سے اموات کا ذکر تک نہیں کیا ہے اور فرزند زرداری نے تھر میں ہر سال بھوک کیوجہ سے مرنے والے سینکڑوں بچوں کی بات تک نہیں کی۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ جانشین زرداری کراچی کے بارشوں میں مرنے والے اموات پر ایک دفعہ پھر خاموش رہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بلاول نے کراچی کے اموات اور ڈوبنے کے منظر پر صرف یہ انکشاف کیا کہ بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے اور زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے اور جانشین زرداری اپنے وزیر اعلی کے حلقے میں ایمبولینس تک نہ ہونے پر بھی خاموش رہے ہیںَ

مراد سعید کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ سندھ کی ترقی پر لگنے والا پیسہ انکے فیک اکاونٹ اور خرچوں میں استعمال ہو رہا ہے، جانشین زرداری نے یہ بھی نہیں بتایا کہ ایان علی اور اسکے ٹکٹ کے پیسے ایک ہی اکاونٹ سے کیسے ادا ہوتے رہے۔

Advertisement

مراد سعید نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو کو کہا کہ اب خان آیا ہے تو کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی گئی لیکن عمران خان نے پاکستان کو سفارتی تنہائی سے نکال کر عالم اسلام کی رہنمائی دلوائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے انکے ابو اور چچا نواز کے لئے ہوئے قرضوں پر سود کی مد میں 10 ارب ڈالر واپس کئے ہیں اور عمران خان نے ہی ایک سال میں انکی کرپشن کی وجہ سے آئی سی یو میں پڑی معیشت کو درست سمت دی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان نے ایک سال میں پاکستان کو کاروبار کی آسانی میں 28 درجے ترقی دلوائی ہے اور عمران خان کیوجہ سے ملک میں سرمایہ کاری آنے لگی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر