Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت کا اہم انتظامی عہدوں کی تبدیلی کے بعد بڑا فیصلہ

Now Reading:

پنجاب حکومت کا اہم انتظامی عہدوں کی تبدیلی کے بعد بڑا فیصلہ
ایل ڈی اے

پنجاب حکومت کا اہم انتظامی عہدوں کی تبدیلی کے بعد بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے کے تمام محکموں اور فیلڈ سے تعلق رکھنے والے افسران کا پرفارمنس آڈٹ کروانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ ,

چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو پرفارمنس آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پرفارمنس آڈٹ کو دیکھتے ہوئے مزید نچلی سطح پر افسران اور ملازمین کو عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔,

پنجاب میں کرپٹ پریکٹس میں ملوث افسران اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بار بار تبدیل ہونے والے ملازمین کو او ایس ڈی بنایا جائے گا۔

Advertisement

چیف سیکرٹری پنجاب نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری شوکت علی کو اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران بارے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نچلی سطح تک شفافیت اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے تبادلے کئے جائیں گے۔

 پرفارمنس آڈٹ میں نااہل اور کرپٹ افراد جو کہ فیلڈ میں تعینات ہیں، ان کی نشاندہی ہو سکے گی۔ نچلی سطح پر تبدیلی لانا ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کو با اختیار بنایا گیا ہے۔,

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی انتظامیہ اور پولیس محکمے میں اعلیٰ عہدوں پر بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریوں کے ساتھ ساتھ چار سینیئر افسران کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئی تھیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ روزحکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں پارٹی فنڈنگ کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ملک کی سیاسی ، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو ہدایت دی کہ ترجمان معاشی اصلاحات اور کامیابیوں کو عوام کے سامنے لائیں۔

Advertisement

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے پارلیمنٹ اور وفاق کے اختیار کوتسلیم کیا گیا اور فیصلہ کے مطابق آرمی کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب میں رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ
کراچی میں آج موسم شدید گرم رہے گا
کراچی میں میٹرک کا پہلا پرچہ امتحانی مرکز پر پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ
کراچی میں 9ویں اور 10ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز
بلوچستان کو خوشحال بنا کر استحکام پاکستان کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے، صدرمملکت
وزیراعلیٰ بلوچستان نے11اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکریٹری مقرر کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر