Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئین میں دی گئی آزادیوں پر کالے قوانین کے ذریعے شب خون مارا جارہا ہے، شہباز شریف

Now Reading:

آئین میں دی گئی آزادیوں پر کالے قوانین کے ذریعے شب خون مارا جارہا ہے، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحافت اور سیاست جمہوری نظام کی بقا، فروغ اور تحفظ میں ہمیشہ ساتھ ساتھ رہے ہیں کیونکہ دونوں کے بغیر کسی ایک کی آزادی قائم نہیں رہ سکتی ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمینڈ) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایمینڈ کی قیادت آپ نے ایسے مرحلے پر سنبھالی ہے جب صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر کاری حملے ہورہے ہیں اور آئین میں دی گئی آزادیوں پرسیاہ قوانین کے ذریعے شب خون مارا جارہا ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دستور میں دی گئی صحافت، اظہا رائے اور شہری آزادیوں کے تحفظ اور فروغ کی جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پیکا کالے قانون کو مسترد کرچکے ہیں، آرڈیننس کی پارلیمنٹ سے منسوخی کے لئے قرارداد جمع کرادی ہے اور امید ہے کہ حکومت کے اتحادی اور باضمیر حکومتی ارکان بھی پیکا آرڈیننس کی منسوخی کے لئے قرارداد کے حق میں ووٹ دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر