قومی ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کا کہنا ہےکہ فی الحال انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 185 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے اظہر علی نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بہت اچھی شروعات ہے، ڈبل سنچری کرنا چاہتا تھا لیکن نہ کرسکا۔
انہوں نے کہا کہ جب وکٹیں موجود ہوں تو رن ریٹ میں بہتری کی امید لگائی جاتی ہے، لیکن آسٹریلیا نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا، گیند ریورس اور وکٹ سلو ہونے کی وجہ سے رن ریٹ سلو ہوگیا۔
اظہر علی نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزرے گا اسپنرز کو مدد ملے گی اور بیٹنگ میں مشکلات ہوں گی۔ پچ تیسرے دن کے اختتام پر کام دکھائے گی اور ہمارے لیے آسانی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ایک چیلنج ہے، آسٹریلیا کو آؤٹ کرنا آسان نہیں ہوگا۔
ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر اظہر علی کا کہنا تھا کہ فی الحال انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جب تک فٹنس اور فارم نے اجازت دی تب تک پاکستان کے لیے کھیلتا رہوں گا۔
Azhar returns to the dressing room after a brilliant 185-run contribution 👏 pic.twitter.com/757hH1lRsn
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
