Advertisement
Advertisement
Advertisement

واڈانےروس پراولمپکس سمیت تمام عالمی مقابلوں کیلئےپابندی لگادی

Now Reading:

واڈانےروس پراولمپکس سمیت تمام عالمی مقابلوں کیلئےپابندی لگادی
روس

عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی جانب سےروس پر 2020 ٹوکیواولمپکس اور 2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس سمیت کھیل کے تمام عالمی مقابلوں پر چار تک کیلئےسال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واڈا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے روس کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹوں سے متعلق اعداد و شمار تبدیل کرنے اور تلف کرنے پر یہ سزا سنائی ہے۔

واڈا کی کمیٹی نے روسی اقدامات کو عدم تعمیل کا انتہائی سنگین معاملہ قرار دیا اور اعداد و شمار میں جعل سازی اور تلفی کے سینکڑوں واقعات کا حوالہ دیا ہے۔

روس نے حالیہ اولیمپکس کے دوران عالمی کھیلوں میں خود کو ایک طاقت ور ملک کے طور پر پیش کیا تاہم 2015 میں واڈا کی ایک رپورٹ میں روسی ایتھلیٹکس کے حوالے بڑے پیمانے پر ڈوپنگ کے ثبوت ملے تھے۔

یاد رہے 2014 میں سرکاری سرپرستی میں ڈوپنگ کا الزام سامنے آنے کے بعد انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا، بعدازاں 17 ماہ کی تحقیقات مکمل ہونے پر اولمپک کمیٹی نے روس پر ونٹر اولمپکس 2018 میں شرکت پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

Advertisement

اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ملک کو ڈوپنگ اسکینڈل پر ایسی سزا دی گئی ہے، جس سے سوویت یونین دور کے بعد روس کو اسپورٹس کے میدان میں تاریخی بحران کا سامنا ہے۔

دوسری جانب کچھ روسی عہدیداروں نے پابندیوں کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے اور اس کا ذمہ دار مغربی ممالک کی سازش کو قرار دیا ہے۔

واڈا نے کہا ہے کہ اگر روسڈا نے  ایگزیکٹو کمیٹی کی منظور شدہ پابندیوں کے خلاف اپیل کی تو اس معاملے کو کھیلوں کی عدالت (سی اے ایس) کے پاس بھیج دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر