
وزیر اعظم نے پنجاب کے وسیم اکرم پلس کہے جانے والے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور میں موجود ہیں اور انہوں نے وزیر اعلیٰ و گورنر پنجاب سے ملاقاتیں کی ہیں۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔
جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ عثمان بزدار کو ہٹانےکا مطالبہ کرتے رہے ہیں تاہم اب تحریک انصاف کے خلاف قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کو ناکام کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے بھی عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
عثمان بزدار کی جگہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ کسے بنایا جائے گا اس کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ بول نیوز نے یہ خبر 3 مارچ کو ہی اپنے ناظرین کو دے دی تھی۔
بول نیوز میں نشر ہونے والی خبر کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ سونپے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News