
پاکستانی بیٹر سدرہ امین ویمنز ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والی پہلی پاکستانی بن گئیں
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں سنچری اسکور کرکے سدرہ امین ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والی پہلی پاکستانی بن گئی ہیں۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں پاکستانی بیٹر سدرہ امین نے سنچری کے ساتھ 104 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ انہوں نے 136 گیندوں کا سامنا کیا ہے۔
قبل ازیں 2017 میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناہیدہ خان نے 79 رنز اسکور کیے تھے جو کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ اسکور تھا۔
لاہور سے تعلق رکھنے والی سدرہ امین نے اپنی اننگ میں 8 چوکے لگائے تاہم پاکستانی ٹیم پھر بھی بنگلادیش کے خلاف یہ میچ نہ جیت سکی اور 9 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بنگلا دیش کی جانب سے مقررہ 50 اوورز میں 235 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم صرف 225 رنز ہی اسکور کرسکی۔
قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مویوس کن رہی اور 3 بیٹرز تو اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئیں جبکہ ناہیدہ خان نے 43 اور کپتان بسماں معروف نے 31 رنز اسکور کیے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں یہ پاکستان ٹیم کی مسلسل چوتھی شکست ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News