تیل و گیس کے شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری میں کمی

رواں مالی سال کے دوران تیل و گیس کے شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری میں کمی واقع ہوئی ہے۔
سرمایہ کاری بورڈ اوراسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں تیل وگیس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 40.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیاہے۔
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں تیل و گیس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم120.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔
اکتوبر2019ء میں اس شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 6.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاہے۔
دوسری جانب مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں پیٹرولیم ریفائننگ اورپیٹروکیمکل کے شعبے میں ایک ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی ہے۔
خیال رہے کہ تیل وگیس کاشعبہ ان شعبہ جات میں شامل ہےجہاں غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح زیادہ ہے۔
مالی سال 2018-19ء کے دوران اس شعبے میں 303.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔
مالی سال 2017-18ء اورمالی سال 2016-17 ء میں تیل وگیس کے شعبے میں بالترتیب 372 ملین ڈالر اور146 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News