اوپن سورس انٹیلیجنس انسائیڈر نامی ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے گزشتہ 7 دنوں میں 4 مرتبہ وزیراعظم عمران خان کو اپنی ٹویٹس میں ٹیگ کیا۔
مذکورہ ٹوئٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر جوائن کرنے کے بعد سے اب تک 52 مرتبہ عمران خان کو ٹیگ کیا، جبکہ وزیراعظم عمراں خان نے ایک بار بھی مریم نواز، نواز شریف یا شہباز شریف کو اپنے ٹوئٹس میں ٹیگ نہیں کیا۔
PMLN vice-president Maryam Nawaz has tagged Imran Khan 52 times in her tweets since she joined Twitter – 4 times during last seven days.
On the other hand, Imran Khan has never tagged Maryam Nawaz or former Prime Minister Nawaz Sharif in his tweets ever. #twitterdata
Advertisement— OSINT Insider (@OSINT_Insider) March 12, 2022
انسائیڈر نامی ٹوئٹر ہینڈل سے کئے گئے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ میں ہے مریم صاحبہ مجھے اَن فالو یا بلاک نہیں کریں گی، میں صرف ایک ڈیٹا اینالسٹ ہوں اور اپنا کام کر رہا ہوں۔
ساتھ ہی مریم نواز کے ٹوئٹر ہینڈل کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا جسے دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ مریم نواز بھی اوپن سورس انٹیلیجنس انسائیڈر کو فالو کرتی ہیں۔
I hope she doesn't unfollow / block me. I'm just a data analyst & doing my job. 😏😶 pic.twitter.com/Rz0iAU5LvL
Advertisement— OSINT Insider (@OSINT_Insider) March 12, 2022
انسائیڈر کے اس انکشاف نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
جہاں وزیراعظم عمران خان کے حامی انہیں مریم نواز کا کرش بتا رہے ہیں، وہیں مریم نواز چاہنے والے اسے بھی تشہیر کی ایک قسم قرار دے رہے ہیں۔
صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ بھارتی بھی اس بحث میں شامل ہوگئے ہیں۔
ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ایسا ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اور عمران خان کے درمیان بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
