Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم تمام فارمیٹس میں سنچری بنانے والے تیسرے کپتان بن گئے

Now Reading:

بابر اعظم تمام فارمیٹس میں سنچری بنانے والے تیسرے کپتان بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں سنچری بنانے والے تیسرے کپتان بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے یہ اعزاز کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف 196 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر اپنے نام کیا۔

بابر اعظم اس سے قبل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل  میچ میں بھی  بطور کپتان سنچری بناچکے ہیں۔وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی جبکہ مجموعی طور پر تیسرے کھلاڑی ہیں۔

ان سے قبل سری لنکا کے سابق کپتان تلکارتنے دلشان اور جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں بابر اعظم 4  رنز کی کمی سے اپنی پہلی ٹیسٹ ڈبل سنچری اسکور نہ کرسکے تاہم انہوں نے ٹیم کو یقینی شکست سے بچاکر میچ ڈرا کروادیا۔

Advertisement

انہیں شاندار بلے بازی کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ دوسرا دن، جنوبی افریقا کے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں پر 216 رنز
سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برمنگھم میں انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر