Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں سال جنسی ہراسانی کے7ہزارشکایات موصول ہوئیں

Now Reading:

رواں سال جنسی ہراسانی کے7ہزارشکایات موصول ہوئیں
رپورٹ

ایف آئی اےسائبرکرائم سندھ کےایڈیشنل ڈائریکٹرفیض اللہ کاریجو کاکہناہےکہ 2 ہزار 136 شکایات ثبوتوں کےساتھ ملی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق رواں سال وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کوخواتین کی ہراساں کرنےسے متعلق 7 ہزار سےزائد شکایات موصول ہوئیں ہیں۔موصول ہونےوالی زیادہ تر شکایات خواتین کوہراساں کرنے سے متعلق ہیں۔

ایف آئی اےسائبرکرائم سندھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کاریجو کا کہنا ہے کہ 2 ہزار 136 شکایات ثبوتوں کے ساتھ ملی ہیں۔ سنہ 2019 میں 450 انکوائریز کی گئیں جن پر 26 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

فیض اللہ کامزیدکہناتھاکہ 60 کیسزپرتاحال تفتیش جاری ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرکےمطابق ایف آئی اےکوموصول ہونےوالی دوسرےنمبرپرسب سے زیادہ سائبر فراڈ کی شکایات ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستانی کمیشن برائے انسانی حقوق کاکہناہےکہ پاکستان میں گزشتہ چندسالوں میں خواتین کے خلاف جرائم بشمول تشدد و زیادتی کے واقعات رپورٹ ہونے کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ ہوچکا ہے۔

کمیشن کے مطابق سنہ 2004 سے 2016 تک 7 ہزار 7 سو 34 خواتین کو جنسی تشدد یا زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

وزارت انسانی حقوق کی جانب سے جاری کردہ ایک اور رپورٹ کے مطابق صرف جنوری 2012 سے ستمبر 2015 کے عرصے کے دوران 344 اجتماعی یا انفرادی زیادتی کے واقعات پیش آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر