
نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ آج اپنی 30ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
امریکی پوپ اسٹار کوسالگرہ سے ایک دن پہلے ’ویمن آف دی ڈیکیڈ‘ کے ایوارڈ سے نوازکرسالگرہ کا بہترین تحفہ دے دیاگیا۔
امریکی شہرلاس اینجلس میں گزشتہ روز بِل بورڈ کے سالانہ ایونٹ میں گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کو’ویمن آف دی ڈیکیڈ‘ کے ایوارڈ سےنوازا گیا ہے۔
ایوارڈ لیتے ہوئے ٹیلرسوئفٹ نے کہا کہ ’انہیں اس مقام تک پہنچنے کیلئے بے پناہ محنت کرنے کے ساتھ مشکل راستوں سے گزرنا پڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دور ایسا بھی آیا جب انہوں نے موسیقی سے کنارہ کشی کرنے کا ارادہ کرلیا تھا‘۔
ٹیلرسوئفٹ 10 سال کے عرصے میں اپنے پانچ ایلبمز میں سرفہرست رہیں اور میوزک انڈسٹری کی اس دہائی میں سب سے کامیاب گلوکارہ قرار پائی ہیں۔
ٹیلرسوئفٹ سب سےزیادہ کمانےوالی سیلبرٹی کی فہرست میں پہلےنمبرپر
رواں سال انہوں نے 28 ارب 63 کروڑ روپے کما کر سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی گلوکارہ کاٹائٹل بھی اپنے نام کیاہے۔
حال ہی میں امریکی جریدے فوربز کی جانب سے انہیں 2019 کی سب سے زیادہ کمانے والی گلوکارہ قرار دیاگیاہے۔
فوربز کے مطابق ٹیلرسوئفٹ کے لیے2019 انتہائی اچھا سال رہا جس میں انہوں مزید شہرت کے ساتھ ساتھ بے پناہ دولت بھی کمائی ۔
فوربز کےمطابق گذشتہ 5 سالوں کےدوران ٹیلر سوئفٹ کو یہ اعزاز دوسری مرتبہ حاصل ہوا ہے، اس سے قبل 2016 میں بھی فوربز نے انہیں سال کی سب سے زیادہ دولت کمانے والی گلوکارہ قرار دیاگیاتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News