
لاہور: آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ بائیں کہنی میں انجری کے باعث اسٹیو اسمتھ وائٹ بال سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔
ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق تیسرے ٹیسٹ میچ میں اسمتھ کو کہنی میں درد محسوس ہوا تھا جبکہ اسٹیو اسمتھ کی جگہ لیگ اسپنر مچل سوئپسن کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیو اسمتھ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
وائٹ بال سیریز سے باہر ہونے پر اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے میچز کو مس کروں گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہورہا ہے جو 5 اپریل تک جاری رہے گی۔
وائٹ بال میچز میں 3 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا، پہلا ون ڈے 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
سیریز میں شامل تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈٰیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ دونوں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا وائٹ بال کا اسکواڈ آج بائیو سیکیور ببل میں داخل ہوگیا
دوسری جانب وائٹ بال سیریز کے لیے 14 آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں جس میں ون ڈے کے کپتان ایرون فنچ، شان ابیٹ اور جیسن برانڈف شامل ہیں۔
علاوہ ازیں نیتھن ایلس، بین میکڈرموٹ، ایڈم زمپا اور مارکس اسٹوئنس بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News