Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم کے وزرا وفاقی کابینہ سے مستعفی

Now Reading:

ایم کیو ایم کے وزرا وفاقی کابینہ سے مستعفی
ایم کیو ایم کے وزرا نے استعفے وزیر اعظم کو بھجوادیئے

ایم کیو ایم کے وزرا نے استعفے وزیر اعظم کو بھجوادیئے

وفاقی کابینہ میں شامل ایم کیو ایم پاکستان کے 2 وفاقی وزرا کے استعفے منظور کرلئے گئے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم کے 2 وزرا بیرسٹر فروغ نسیم اور سید امین الحق نے اپنے استعفے وزیر اعظم کو بھجوادیئے تھے۔

دونوں وزرا کے استعفے منظور کرلیے گئے ہیں جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بیرسٹر فروغ نسیم کے پاس قانون اور انصاف کا قلمدان تھا جب کہ سید امین الحق وفاقی وزیر آئی ٹی تھے۔

ماضی میں ایم کیو ایم کی جانب سے بارہا یہ موقف اختیار کیا جاتا رہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں ان کی جماعت کی جانب سے صرف سید امین الحق ہی وزیر ہیں۔ فروغ نسیم پارٹی کی جانب سے وزیر نہیں انہیں وزیر اعظم نے اپنی خواہش پر وزارت سونپی تھی۔

Advertisement

ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی میں 7 ارکان ہیں اور اسے حکومت کی اہم ترین اتحادی تصور کیا جاتا رہا ہے۔

رواں ماہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز کا دورہ بھی کیا تھا۔

حکومت نے ایم کیو ایم کو اتحاد برقرار رکھنے کے لیے وزارت پورٹ اینڈ شپنگ دینے کی بھی یقین دہانی کرائی تھی تاہم ایم کیو ایم کے اپوزیشن سے معاملات طے پاگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات کو من و عن تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت وفاق اور سندھ میں ایم کیو ایم کو وزارتیں ملیں گی، شہری سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا جب کہ سندھ میں بااختیار بلدیاتی نظام کے لئے ایم کیو ایم کی منشا کے مطابق قانون سازی بھی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر