Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرِ اعظم کے جلسے میں لگنے والے نعرے کی گونج بھارت تک پہنچ گئی

Now Reading:

وزیرِ اعظم کے جلسے میں لگنے والے نعرے کی گونج بھارت تک پہنچ گئی
پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے ملک گیر جلسوں کا شیڈول جاری کردیا

وزیرِ اعظم عمران خان کے جلسے میں لگنے والے نعرے کی گونج بھارت تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت کے معروف نیوز ٹک شو “براس ٹیکس” میں بھارتی میزبان نے پاکستانی خاتون صحافی موناعالم سے سوال کیا کہ “ہم دیکھتے ہیں پاکستانی معیشت کی حالت مخدوش ہے، کرنسی کی قدر گرتی جارہی ہے۔ لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جب عوام کی جانب سے ڈیزل کے نعرے لگائے جاتے ہیں تو عمران خان کہتے ہیں میں اس پر بعد میں آؤں گا۔”

میزبان نے مونا سے سوال کیا کہ “کیا وزیراعظم کو عوام کی پرواہ نہیں ہے؟”

بھارتی میزبان کا سوال سننے کے بعد پاکستانی صحافی مونا عالم نے بہت مشکل سے اپنی ہنسی کو قابو کرتے ہوئے جواب دیا کہ “آپ جو سمجھ رہی ہیں یہ وہ ڈیزل نہیں ہے۔”

انہوں نے کہا کہ “درحقیقت پاکستانی عوام جس ڈیزل کا تذکرہ کر رہے ہیں وہ فیول ڈیزل نہیں بلکہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہیں۔”

Advertisement

پاکستانی خاتون صحافی کے اس جواب پر بھارتی اینکر بھی مسکراہٹ پر قابو نہیں رکھ سکیں اور مسکرا دیں۔

خیال رہے کہ لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کے لیے جب وزیراعظم اسٹیج پر آئے تو عوام نے “ڈیزل ڈیزل” کے نعرے لگانے شروع کر دیئے، جس پر وزیراعظم نے کہا، “مجھے آرمی چیف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہنا، میں نے آرمی چیف سے کہا کہ عوام نے فضل الرحمان کا نام ڈیزل رکھا ہے۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کبوتروں کے بچے کبھی نظر کیوں نہیں آتے؟
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر