
آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال ضیا الدین میں زیر علاج ہیں، جہاں میڈیکل بورڈ نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ان کے معتمد خاص ڈاکٹر عاصم کے اسپتال ضیا الدین منتقل کر دیا گیا ہے،سا بق صدر کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، معالجین کے مشورے پر آصف زرداری کو آج اسپتال میں ہی رکھے جانے کا امکان ہے۔
سابق صدرآصف زرداری کو ضمانت پر رہائی کے بعد گزشتہ دن اسلام آباد سے کراچی لایا گیا تھا، رات بلاول ہاؤس کراچی میں گزاری، بلاول ہاؤس میں گزشتہ روز ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد انھیں نجی اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت منظور
ذرائع کے مطابق سابق صدر کو اسپتال کے جس سیوٹ میں رکھا گیا ہے، وہ تین کمروں پر مشتمل ہے، جس میں مہمانوں سے ملنے کا کمرہ ، ڈائننگ ٹیبل اور آرام کے لیے ایک خصوصی صوفہ بھی رکھا گیا ہے۔
اس سیوٹ کے علاوہ 2 کمرے سابق صدر کے سیکورٹی اسٹاف کے لیے مختص ہیں اور وہاں لگے کلوز سرکٹ کیمروں کا کنٹرول بھی سیکیورٹی اسٹاف کے پاس ہے۔
اسپتال میں داخلے کے بعد ماہر امراض قلب، نیورو سرجن اور فزیشنز نے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا اور اسلام آباد سے آنے والا میڈیکل ریکارڈ دیکھا اور ابتدائی طور پر ٹیسٹ تجویز کیے۔
واضح رہے کہ سابق صدرآصف زرداری سے کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں، اسپتال کے اطراف میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
یا درہے کہ میڈیکل بورڈنے سابق صدر کی نئی طبی رپورٹ میں کہا تھا کہ ملزم کا جیل میں علاج ممکن نہیں، آصف زرداری کو انجیو گرافی کی ضرورت ہے اور مزید اسٹنٹ ڈالنے کی صورت میں انجیو پلاسٹی بھی کرنا پڑے گی، جیل میں رہنے سے جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News