Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابراعظم کی آسٹریلیا کیخلاف سنچری، ریکارڈ بک الٹ پلٹ کردی

Now Reading:

بابراعظم کی آسٹریلیا کیخلاف سنچری، ریکارڈ بک الٹ پلٹ کردی
بابراعظم

بابراعظم

بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف کیریئر کی تیز ترین 15ویں سنچری بناکر کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں 114 رنز کی ذمہ دارنہ اننگز کھیل کر نہ صرف ٹیم کوفتح سے ہمکنار کروایا بلکہ سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی۔

بابراعظم کی آسٹریلیا کے خلاف سنچری کی سب سے خاص بات ، ون ڈے انٹرنیشنل کی تیز ترین 15ویں سنچری کا اعزاز حاصل کرنا تھا۔ بابر اعظم نے اپنی 15 ویں سنچری 83 اننگز میں مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان نے بابر اور امام کی سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا کو شکست دیکر سیریز برابر کردی

اس سے قبل جنوبی افریقا کے اسٹائلشٹ بلے باز ہاشم آملہ کے پاس یہ ریکارڈ تھا جنہوں نے 86 اننگز میں 15 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1509584932217266190

Advertisement

دوسری جانب بابراعظم نے پاکستان کے سابق کپتان اظہر علی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جو اب تک بطور کپتان 3 سنچریاں اسکور کرچکے تھے، بابراعظم نے آج بطور کپتان چوتھی سنچری اسکور کرکے ان سے یہ اعزاز چھین لیا۔

علاوہ ازیں بابراعظم نے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف بطور کپتان سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے اور وہ آسٹریلیا کے خلاف سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ بابر اعظم نے سر ویوین رچرڈز کا ریکارڈ توڑ ڈالا

واضح رہے آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں بابراعظم نے ون ڈے کریئر میں اپنے 4 ہزار رنز مکمل کیے اور یوں وہ تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشین اور دوسرے عالمی بلے باز بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ 82 اننگز میں انجام دیا جب کہ ان سے پہلے صرف ہاشم آملہ ہیں جو 81 اننگز میں تیز ترین 4 ہزار رنز بناچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر