Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی نیٹ بال چیمپین شپ کے مرد و خواتین کیٹیگری کے ٹائٹلز واپڈا نے جیت لیے

Now Reading:

قومی نیٹ بال چیمپین شپ کے مرد و خواتین کیٹیگری کے ٹائٹلز واپڈا نے جیت لیے
قومی نیٹ بال چیمپین شپ کے مرد و خواتین کیٹیگری کے ٹائٹلز واپڈا نے جیت لیے

قومی نیٹ بال چیمپین شپ کے مرد و خواتین کیٹیگری کے ٹائٹلز واپڈا نے جیت لیے

قومی نیٹ بال چیمپین شپ میں مردوں اور خواتین کے دونوں ٹائٹلز پاکستان واپڈا نے جیت لئے ہیں جبکہ سٹی اسکول پی اے ایف نے قومی انٹراسکول نیٹ بال چیمپین شپ جیت لی ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال، صدر مدثر آرائیں نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گوہر رضا اور پاکستان واپڈا اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل محمد مشرف خان سمیت پاکستان نیوی کے مہر محمد ساجد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

گذشتہ روزلیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے گئی چیمپئن شپ کے مردوں کے فائنل میں پاکستان واپڈا نے پاکستان آرمی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 23-24 گول سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

Advertisement

مردوں کی تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نیوی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن  کو 30-22 سے ہرا دیا۔

خواتین کے ایونٹ میں پاکستان وااپڈا نے ہائرایجوکیشن کمیشن کو 22-11 کو شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ خواتین کے ایونٹ کی تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان آرمی نے سندھ کو 18-15 سے ہرایا۔

قومی انٹر اسکولز اینڈ کالجز گرلز انڈر 17 چیمپئن شپ کے فائنل میں سٹی پی ایف چیپٹر کراچی نے دانش راجن پور کو 20-16 سے ہرایا جبکہ تیسری کے میچ میں دانش میانوالی  نے حبیب گرلز کراچی کو 8-5 سے شکست دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر