بابر اعظم کی کلاس دیکھ کر خوشی ہوئی، کیا کھلاڑی ہیں، کیمرون گرین
آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون گرین بھی بابر اعظم کی بیٹنگ کے دیوانے ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلوی بولرز کے چھکے چھڑا دیے ہیں جس کی تعریف خود ان کے آل راؤنڈر کیمرون گرین نے کی ہے۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین بابر اعظم کی بیٹنگ کے معترف ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم کے لیے تعریفی پیغام جاری کیا ہے۔
https://twitter.com/CameronGreen42/status/1509625065918410755
کیمرون گرین کا کہنا ہے کہ ’اس آدمی کی کلاس دیکھ کر خوشی ہوئی، بابر اعظم کیا کھلاڑی ہیں! پوری سیریز میں انہوں نے لاجواب اور حیرت انگیز شاٹس کھیلے، میں انہیں دیکھنا پسند کرتا ہوں‘۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے مقررہ 50 اوورز میں 348 رنز کا ہدف دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بابر اور امام کی سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
پاکستان نے بابراعظم اور امام الحق کی سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف ایک اوور پہلے ہی 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔
اس میچ میں بابر اعظم نے 114 رنز کی ذمہ دارنہ اننگز کھیل کر نہ صرف ٹیم کوفتح سے ہمکنار کروایا بلکہ سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی۔
Babar Azam, what a hundred, what a player!
(via @TheRealPCB) #PAKvAUS pic.twitter.com/JI2GrmahNN
Advertisement— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) March 31, 2022
آسٹریلیا کے خلاف سنچری کی سب سے خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میچ میں بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل کی تیز ترین 15 ویں سنچری کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔
Most Hundreds as Captain for Pakistan in ODIs:
𝐁𝐚𝐛𝐚𝐫 𝐀𝐳𝐚𝐦 𝟒
Azhar Ali 3
Inzamam-ul-Haq 2
Shahid Afridi 2 #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/VKf4cS0LgQAdvertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 31, 2022
بابر اعظم نے اپنی 15 ویں سنچری 83 اننگز میں مکمل کی ہے جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے اسٹائلشٹ بلے باز ہاشم آملہ کے پاس تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
