Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہرکھلاڑی کا اپنا فیصلہ ہوگا کہ وہ پاکستان جانا چاہتا ہے یا نہیں، نظم الحسن

Now Reading:

ہرکھلاڑی کا اپنا فیصلہ ہوگا کہ وہ پاکستان جانا چاہتا ہے یا نہیں، نظم الحسن
نظم الحسن

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ  کے صدر نظم الحسن نے کہا ہے کہ بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر حکومت کو خط لکھ دیا، قوی امکان ہے کہ کلیئرنس مل جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق  بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بنگلادیشی ٹیم کو جنوری،فروری میں پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2ٹیسٹ میچ کھیلنا ہیں۔

بی سی بی کے صدر  نے یہ بھی کہا کہ حکومتی کلیئرنس کے بعد اگلے مرحلے میں کرکٹرز سے پوچھیں گے، ہرکھلاڑی کا اپنا فیصلہ ہوگا کہ وہ پاکستان جانا چاہتا ہے یا نہیں۔

اپنے بیان میں نظم الحسن کا کہنا تھا کہ ہماری ویمنز اور انڈر 16ٹیمیں پاکستان کا دورہ کر چکیں، جونیئر ہو یا سینئر ہر ٹیم کی سیکیورٹی ایک جیسی اہمیت رکھتی ہے۔

 بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن  کا مزید کہنا تھا کہ  قبل ازیں دونوں ٹیموں کو کلیئرنس دیے جانے کے بعد قوی امکان ہے کہ سینئر مینز ٹیم کو بھی اجازت مل جائے گی، حکومت کو لکھے گئے خط کا جواب  4 سے 5 روز میں موصول ہو جائے گا۔

Advertisement

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو نظام الدین نے کہا تھا کہ وقت تھوڑا رہ گیا،ہم تاحال حکومت کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے منتظر ہیں،البتہ اب اس حوالے سے مثبت اشارے ملے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بی سی بی نے دورہ پاکستان کو حکومتی کلیئرنس سے مشروط کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے جس کے بعد ہی کھلاڑیوں سے بات کی جائے گی۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کےاعلی حکام نے گزشتہ ہفتےکہا تھا کہ وہ ہفتے کے اندر سیریز کا فیصلہ کر لیں گے لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بنگلا دیش کی جانب سے پاکستان کو کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ دوسرا دن، جنوبی افریقا کے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں پر 216 رنز
سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برمنگھم میں انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر