آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم ٹاپ ٹین میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، بابر اعظم پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
ان کے علاوہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے ، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے ، بھارت کےچتیشور پجارا چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 3 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں ۔
بھارت کے اجنکیا رہانے چھٹے نمبر موجود ہیں ۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم چار درجے ترقی پا کر پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوکر نویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو میں بھی سنچری بناکر انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے اوپنر عابد علی کا رینکنگ میں 78 واں نمبر ہے۔
⬆️ Marnus Labuschagne breaks into 🔝 5
⬆️ Babar Azam breaks into 🔝 10After their consistent performances on recent tours, the two batsmen have made giant strides in the latest @MRFWorldwide ICC Test Rankings for batting 👏
Updated rankings 👉 https://t.co/e3UkSGNkdZ pic.twitter.com/BobjQA5wMk
— ICC (@ICC) December 16, 2019
دوسری جانب ٹاپ ٹین ٹیسٹ بالرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔
بالرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے ، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر ایک درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری
ویسٹ انڈین جیسن ہولڈر ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھی جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نو درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
بھارت کے جسپریت بمراہ ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹی ، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے پاکر ساتویں ، جنوبی افریقا کے ورنون فلینڈر اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دو دو درجے تنزلی کے بعد بالترتیب آٹھویں اور نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے بٹم ساؤتھی تین درجے ترقی پاکر دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔
Mitchell Starc ⬆️
Tim Southee ⬆️AdvertisementThe fast bowlers have been on 🔥 of late and it shows in the recent @MRFWorldwide ICC Test Rankings for bowling!
Updated rankings 👉 https://t.co/HYjKQA6nsf pic.twitter.com/VbBQVS6Co7
— ICC (@ICC) December 16, 2019
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News