Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم کو جوتے دینے سے کس نے انکار کیا تھا، عمر اکمل نے بتادیا

Now Reading:

بابر اعظم کو جوتے دینے سے کس نے انکار کیا تھا، عمر اکمل نے بتادیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ ایک انٹرویو میں اس بات کا اظہار کیا تھا کہ ان کے کزن نے انہیں مانگنے کے باوجود جوتے نہیں دیے تھے۔

بابر اعظم نے  چند ماہ قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر انضمام الحق کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا  تھا کہ جب میں پہلی مرتبہ انڈر 15 میں سلیکٹ ہوا تھا تو مجھے شوز چاہیئے تھے، میں نے اپنے کزنز سے کہا کہ اگر آپ کے پاس  ہیں تو دے دیں۔

لیکن انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تو نہیں ہیں تو اس دن میں نے فیصلہ کیا کہ اب جو چیز لینی ہے خود کما کر لینی ہے۔

ان کے انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کا اشارہ اپنے ٹیسٹ کرکٹر کزنز کامران اکمل، عدنان اکمل اور عمر اکمل کی جانب ہے۔

تاہم اب عمر اکمل نے ایک انٹرویو میں اس بات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو اپنی طرف سے رائے نہیں دینی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے بڑے دونوں کامران اکمل اور کامران اکمل نے کبھی نہیں منع کیا تو میں کیسے منع کر سکتا ہوں۔

Advertisement

عمراکمل نے کہا کہ بابر خود بہت اچھا لڑکا ہے، اس کے پاس کوئی بھی بچہ آتا ہے تو اس نے آج تک کسی کو منع نہیں کیاتو میں نہیں جانتا کہ اسے کس نے منع کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خاندان میں صرف ہم چار ہی کرکٹ نہیں کھیلتے اور بھی لوگ کھیلتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر