Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا، اہم فیصلے متوقع

Now Reading:

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا، اہم فیصلے متوقع
عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس رات 9 بجے طلب کریا ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے 7 اپریل کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست تیار کرلی ہے، پیر کے روز نظر ثانی درخواست دائر ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پراسپیکر کی رولنگ غیرقانونی قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی کی درخواست تیار کی گئی۔

درخواست عمران خان کی ہدایت پر بابر اعوان اور اظہر صدیق نے تیار کی جس میں عدالتِ عظمٰی سے استدعا کی جائے گی کہ سپریم کورٹ اپنے 7 اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

تحریکِ انصاف کی درخواست میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، سپریم کورٹ بار، سندھ ہائی کورٹ باراورسندھ بارکونسل کو فریق بنایا گیا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ اسپیکر کی رولنگ کو آرٹیکل 69 کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

درخواست میں یہ مؤقف بھی بیان کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں غلطیاں موجود ہیں۔ اسپیکر کی رولنگ کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کو اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کا اختیار نہیں تھا۔

Advertisement

درخواست میں عدالتِ عظمٰی سے استدعا کی گئی کہ عدالت نظر ثانی کرتے ہوئے 3 اپریل کے وزیراعظم اورصدر کے اقدامات بحال کرے۔

بابراعوان نے وزیراعظم کی ہدایت پرایڈوکیٹ اظہرصدیق کے ساتھ مل کر تیار کی۔

عدالتی وقت ختم ہونے کی وجہ سے درخواست آج سپریم کورٹ میں دائر نہ ہو سکی، پیر کے روز نظر ثانی درخواست دائر ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر