Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر سے ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر سے ملاقات
وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی ترک  صدر  طیب اردگان  سے ملاقات ہوئی  ، جس میں میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماوں  نے پاک ترک تعلقات،مہاجرین کی صورتحال،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ سال کے آغاز میں پاکستان میں منعقدہ ہائی لیول سٹریٹجیک کوآپریشن کونسل کے اجلاس کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

جینیوا میں گلوبل پناہ گزین کی سائیڈ لائنز پر  ہونے والی اس ملاقات میں  وزیراعظم عمران خان نے طیب اردگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو متحد دیکھنا چاہتا ہوں ۔

عمران خان  نے مقبوضہ کشمیر کے معاملہ ترکی کی مسلسل سپورٹ کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ میں ترکی کا کردار قابل ستائش ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم عمران  خان نے پناہ گزینوں کی سب سے بڑی آبادی کی میزبانی پر ترکی کے اقدامات کوسراہاتے ہوئے کہا کہ ترکی نے کشمیر کے معاملہ پر او آئی سی رابطہ گروپ میں فعال کردار ادا کیا جبکہ بین الاقوامی برادری پناہ گزینوں کی مہمان نوازی کرنے والے ممالک کی مدد کرے۔

پاکستان مہاجرین رکھنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک

 دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی  بھی ملاقات ہوئی۔

ملاقات جی آر ایف کی سائیڈ لائن پر جینیوا میں ہوئی  جس میں  وزیراعظم عمران خان نے  یو این ہائی کمشنر برائے  کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نوٹس لینا چاہیے۔

 واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے  مہاجرین کے مسائل سے متعلق ویڈیو بیان  میں کہا  تھا کہ پاکستان پچھلے چالیس برس افغان مہاجرین کو پناہ دیے ہوئے ہے جبکہ پاکستانیوں نے مہاجرین کو پناہ دینے کے سلسلے میں بڑے دل کا مظاہرہ کیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر