متنازع ٹک ٹاکرحریم شاہ کی ویڈیو نے سب کوحیران کر دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حریم شاہ آنسوؤں سے رو رہی ہیں۔
انسٹاگرام پر حریم شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حریم رو رہی ہیں جس پر ان کے شوہر بلال نے سوال کیا کی حریم کیوں رو رہی ہوں ساتھ ہی بلال شاہ حریم شاہ سے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان چلا گیا اس لیے رو رہی ہو، کوئی بات نہیں جیے بھٹو
ویڈیو کے کیپشن میں حریم شاہ نے لکھا کہ ’عمران خان آپ کے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمیں آپ سے محبت ہے خان صاحب۔‘انہوں نے عمران خان کے آخری قوم سے خطاب کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔
واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد وزیراعظم اپنے عہدے سے فارغ ہوگئے ہیں۔
علاوہ ازیں عمران خان، اُن کی کابینہ، مشیروں اور معاونین خصوصی کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
