Advertisement
Advertisement
Advertisement

تبدیلی حکومت کے کارناموں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے، امتیاز شیخ

Now Reading:

تبدیلی حکومت کے کارناموں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے، امتیاز شیخ
امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ تبدیلی حکومت کے کارناموں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

امتیاز شیخ نے توانائی بحران پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سابقہ حکومت کی ناکامیوں اور نااہلی کی وجہ سے عوام کو موسم گرما میں بھی گیس اور بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بروقت ایل این جی کے سودے نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے ملک سنگین توانائی بحران کا شکار ہے، غیر ملکی کمپنی نے مارچ اور اپریل کے لئے لیے ایل این جی کے دو کارگوز منسوخ کردیئے جس کی تمام تر ذمہ داری سابقہ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ مہنگی ایل این جی خریدنے کے باوجود سودے منسوخ کیے گئے ہیں؟ کارگوز کی منسوخی کی وجہ عمران خان کے اے ٹی ایمز سے کمیشن پر متفق نہ ہونا ہوسکتی ہے، ان ہی بلیک لسٹ کمپنیوں سے سابقہ حکومت نے دوبارہ تاریخ کے مہنگے سودے کر کے قومی خزانے کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا۔

وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ سابقہ حکومت نے غیر معمولی قرضے بغیر سوچے سمجھے اضافی انٹریسٹ پر لئے، جس کی وجہ سے ملک میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔

Advertisement

امتیاز شیخ نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کے سودے مہنگے ہو رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ موجودہ نومنتخب حکومت کو غیر معمولی توانائی اور معاشی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی تجویز دی ہے، پیٹرولیم لیوی اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر پیٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کی قیمتوں کو فریز کرنے کی بھی تجویز پیش کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان جارحیت کا بھرپور جواب؛ پاکستانی فورسز نے 19 افغان پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کرلیا
افغانستان کی بلا اشتعال کارروائی؛ پاک فوج کا فیصلہ کن ردعمل
پاک افغان سرحد پر کشیدگی؛ پاکستان کی جوابی کارروائی میں متعدد افغان پوسٹیں تباہ، 19 پر قبضہ
حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، مصطفیٰ کمال
افغانستان آگ اور خون کا کھیل کھیل رہا ہے، بھارت کی طرح دماغ ٹھکانے آ جائے گا، محسن نقوی
پاک فضائیہ حرکت میں آگئی، کابل سمیت اہم افغان شہروں پر جنگی طیاروں اور ڈرونزکی پروازیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر