Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیوی کو دوستوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پر مجبور کرنے والا شخص گرفتار

Now Reading:

بیوی کو دوستوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پر مجبور کرنے والا شخص گرفتار
جنسی تعلق

مہارا شٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں پولیس نے ایک خاتون کی شکایت کے بعد ایک شخص کو اپنی بیوی کو دوستوں کے ساتھ ’جنسی تعلق‘ استوار کرنے پر مجبور کرنے پر گرفتار کرلیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق سمتا نگر پولیس نے گرفتار شخص کی بیوی کی شکایت پر کارروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار شخصکی بیوی نے پولیس کو تعزیرات ہند کی شق 376 اور 376 ای سمیت 354، اے سی اور 506 اور شق 34 کے تحت مقدمہ درج کروایا تھا۔
ان شقوں کے پیش نظر خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف ‘جنسی جرائم’ پر مجبور کرنے ‘ریپ’ نامناسب کام کرنے پر مجبور کرنے،زور زبردستی کرنے، طاقت کا استعمال کرکے نامناسب فعل کروانے’ جیسے مقدمات درج کرواے۔

خاتون کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کی اور اس کے شوہرکو گرفتار کرلیا جسے آئندہ ہفتے عدالت میں پیش کردیا جاے گا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر نے جون 2017 سے انہیں ’دوستوں کے ساتھ زبردستی جنسی تعلق استوار کرنے پر مجبور کرنا شروع کیا‘۔

Advertisement

خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر نے انہیں اپنے کئی دوستوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کیا جب کہ ان کے شوہر اپنے دوستوں کی بیویوں کے ساتھ بھی جنسی تعلقات استوار کرتے تھے۔

متاثرہ خاتون کو اس کے شوہر نے سب سے پہلے 15 جون 2017 کو ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں ساتھ بیٹھنے کا کہا اور اس دن ان کے شوہر کے دوست نے خاتون کا ریپ کیا جب کہ ان کے شوہر اپنے دوست کی بیوی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے رہے۔

خاتون نے مزید بتایا کہ اس کے شوہر کے دوستوں نے اس کے ساتھ اس کے شوہر کے سامنے ہی نازیبا حرکات کیں اور اس نے اپنے شوہر کو بھی اس کی شکایت کی لیکن اسے شوہر نے کہا کہ کچھ نہیں ہوتا۔

Advertisement

خاتون نے مزید بتایا کہ اس کے شوہر نے کئی مواقع پر ’ایکسچینج‘ پروگرام کے تحت اپنے دوستوں کے حوالے کیا جب کہ اس کے شوہر اپنے دوستوں کی بیویوں کے ساتھ ’جنسی تعلقات‘ استوار کرتے رہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ایک بار اس کے شوہر کے ایک دوست نےاسے شوہر کے سامنے ریپ کا نشانہ بنایا اور شوہر نے ان کے اس عمل کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی جس کے ذریعے شوہر اسے بلیک میل کرتا رہا۔

خاتون نے انکشاف کیا کہ مسلسل شوہرکے دوستوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کرنے کے بعد وہ اپنی ماں کے گھر چلی گئیں اور اگست 2019 سے وہ اپنی ماں کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

خاتون نے شوہر سے طلاق کے لیے بھی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

بھارت: ہر15 منٹ میں ایک خاتون ’’ریپ‘‘کاشکار

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر