Advertisement
Advertisement
Advertisement

حج پوری مسلم امہ کی وحدت کی علامت ہے، سپریم علماء‌ کونسل

Now Reading:

حج پوری مسلم امہ کی وحدت کی علامت ہے، سپریم علماء‌ کونسل

سعودی عرب کی سپریم علماء‌ کونسل نےحج کے موقع پر تمام عازمین حج کو سیاسی اور فرقہ وارانہ نعروں سے گریز کر کے اتحاد اور محبت  کے ساتھ مناسک حج کی ادائیگی کی ہدایت  کی ہے۔

سعودی عرب کی علماء‌ کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حج بیت اللہ کے لیے آنے والے فرزندان توحید کا اصل کام مناسک حج کی ادائیگی ہے۔

حج کے ایمانی مقاصد کا حصول ہی ہر حاجی کی پہلی ترجیح ہے۔ حجاج کرام کو حج کی عبادت کے موقعے سے فایدہ اٹھا کرخود کو عبادت اور اطاعت الہیٰ کے لیے وقف کر دینا چاہیے۔حجاج کرام کے لیے کسی قسم کے سیاسی اور فرقہ وارنہ نعرے بازی یا ایسی کسی سرگرمی میں حصہ لینے کا کوئی جواز نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حج کے دوران حجاج کرام کا سب سے بڑا مقصد عبادت، قرب الٰہی، معصیت سے اجتناب اور اطاعت خدا وندی ہے۔

 حج پوری مسلم امہ کی وحدت کی علامت ہے اور حج کے شعائر کی ان کی روح کے مطابق ادائی ہر حاجی کی دینی ذمہ داری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر