Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول نے عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی کامیابی کو جمہوری سازش قرار دیدیا

Now Reading:

بلاول نے عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی کامیابی کو جمہوری سازش قرار دیدیا
بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری مظفرگڑھ پہنچ گئے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی کامیابی کو جمہوری سازش قرار دیا ہے۔

 لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے عدم اعتماد کے حوالے سے واضح بات کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بیرونی سازش نہیں بلکہ جمہوری سازش تھی جو کہ بلاول ہاؤس میں بنائی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا ہم نے جمہوری طریقے سے عمران خان کی سلیٹکڈ حکومت کو ختم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ایسے وزیر اعظم کو جمہوری طریقے سے نکالا جو غیر جمہوری طریقے سے اقتدار پر قابض ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو تو ہم نے ہٹا دیا ہے مگر عمران نے جو نقصان جمہوریت، خارجہ پالیسی اور معیشیت کو پہنچایا ہے اب ہم نے ملکر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

Advertisement

بعدازاں بلاول بھٹو اور میاں نواز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری اور میاں نواز شریف نے قومی سیاسی معاملات میں افہام و تفہیم اور اتفاق رائے سے ساتھ چلنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ ہے کہ مجھے کیوں نہیں بچایا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک بار پھر پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کی طرف جانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر