Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسداد دہشت گردی عدالت نے حافظ سعید پر فرد جرم عائد کردی

Now Reading:

انسداد دہشت گردی عدالت نے حافظ سعید پر فرد جرم عائد کردی
انسداد دہشت گردی عدالت نے حافظ سعید پر فرد جرم عائد کردی

انسداد دہشت گردی عدالت میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

 عدالت نے حافظ سعید پر دوسرے مقدمے میں بھی فرد جرم عائد کر دی ۔

  امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید پر گوجرانوالہ سی ٹی ڈی مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کے بعد کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ نمبر 32/19 پر سماعت کرتے ہوئے فرد جرم عائد کی۔ فرد جرم عائد کرنے کے بعد پراسیکیوشن کے گواہوں کو کل طلب کر لیا گیا۔

عدالت نے حافظ سعید کےخلاف مقدمہ نمبر 30/19 میں ایک گواہ کا بیان بھی قلمبند کر لیا ہے۔ حافظ محمد سعید کیخلاف سی ٹی ڈی نے غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Advertisement

عدالت نے کیس کے گواہان کو شہادتوں کے لیے طلب  بھی  کر لیا،  حافظ سعید کے خلاف لاہور اور گوجرانوالہ سی ٹی ڈی نے مقدمات درج کر رکھے ہیں

خیال  رہے کہ  سی ٹی ڈی لاہور کے درج مقدمے میں حافظ سعید پر پہلے ہی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔  حافظ سعید پر غیر ملکی فنڈنگ سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل رواں برس محکمہ انسداددہشت گردی(سی ٹی ڈی) پنجاب نےکالعدم جماعت کےسربراہ حافظ سعیدکوگرفتارکیا تھا۔ جنہیں بعد ازاں جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے پنجاب کے پانچ شہروں میں مقدمات درج کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ الانفال ٹرسٹ، دعوت الارشاد ٹرسٹ، معاذ بن جبل ٹرسٹ وغیرہ جیسی فلاحی تنظیموں اور ٹرسٹ سے اکٹھا ہونے والی رقم اور فنڈز کو جماعت الدعوۃ نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کسٹمز کی بڑی کارروائی، لانچوں سے ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل ضبط
پروازوں میں تاخیر کا خدشہ، پی آئی اے کا مسافروں کے لیے اہم سفری ہدایت نامہ جاری
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر