Advertisement
Advertisement
Advertisement

احتجاجی اساتذہ اسمبلی تک پہنچنے میں کامیاب

Now Reading:

احتجاجی اساتذہ اسمبلی تک پہنچنے میں کامیاب
احتجاجی

کراچی میں اساتذہ نے ملازمت کو مستقل کرنے کے لیے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب سے سندھ اسمبلی کی طرف مارچ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اساتذہ نے سندھ اسمبلی جانے والے گیٹ پر دھرنا دیا اور بعد ازاں پولیس کی لگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹادیا جبکہ اساتذہ نے پولیس پر پتھراو بھی کیا جس کے بعد پولیس نے متعدد اساتذہ کو حراست میں لے لیا۔

مظاہرے کے باعث سندھ اسمبلی اور اطراف کی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، بعد ازاں احتجاجی اساتذہ سندھ اسمبلی سے پریس کلب روانہ ہوگئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ یونیورسٹی ،اقراء یونیورسٹی اور این ٹی ایس پاس سے ٹیسٹ پاس اساتذہ نے اپنی مستقلی کیلئے کراچی پریس کلب پر احتجا ج کیا  تھا ۔

 محکمہ اسکول ایجوکیشن میں سندھ یونیورسٹی کے 5000، این ٹی ایس کے 2000اور اقراء یونیورسٹی کے1000سے زائد ٹیسٹ پاس اساتذہ مستقلی سے رہ گئے تھے جنہوں نے اپنی مستقلی کے حق میں احتجاج ا و ردھرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

Advertisement

اس موقع پر انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کے خلاف نعرہ بازی بھی کی جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤ ں کا اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا  جبکہ احتجاج کے دوران اساتذہ نے محکمہ تعلیم کے رویہ پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

سندھ بھر کے اساتذہ پھر سڑکوں پر آگئے

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی، پی ٹی آئی رہنما حنید لاکھانی اساتذہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پریس کلب پہنچے اور اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  تھا کہ سندھ حکومت جان بوجھ کر انہیں مستقل نہیں کررہی ہے جبکہ سندھ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو بھی رشوت کے عیوض چلایا جارہا ہے ۔

علاوہ ازیں سندھ کے سرکاری سکینڈری و ہائر سکینڈری اسکولوں کے اساتذہ کی تنظیم گورنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا )مہیسر گروپ نے این ٹی ایس اساتذہ کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے آ عدم مستقلی کے خلاف کراچی پریس کلب پر اساتذہ کے احتجاج میں بھرپورشرکت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

گسٹا کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے سینئر رہنما سجاد علی عباسی کے مطابق این ٹی ایس اساتذہ کیساتھ مسلسل ناانصافی کی جار ہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔گسٹا مہیسر گروپ ان اساتذہ کے حقوق کے حصول کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی اور انصاف ملنے تک ہم ان اساتذہ کا ہر سطح پر ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کراچی بھر کے مستقل اساتذہ سے اپیل کی وہ این ٹی ایس اساتذہ کے آج جمعہ کو ہونیوالے احتجاج کو کامیاب کرانے کیلئے بھر پور انداز میں شرکت کر کے ثابت کردیں کہ اساتذہ متحد ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر