Advertisement
Advertisement
Advertisement

مئی کا مہینہ سیاست میں  ہنگامہ خیز ہوگا، شیخ رشید

Now Reading:

مئی کا مہینہ سیاست میں  ہنگامہ خیز ہوگا، شیخ رشید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ مئی کا مہینہ سیاست میں  ہنگامہ خیز مہینہ ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے موجودہ حکومت پر تنقید کی ہے۔

شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیٹرول اور بجلی پر آئی ایم ایف کے دباؤ پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبرخود کھودے گی۔

انہوں نے کہا کہ سامراجی سازش کے تحت عوام کو سستی  گیس ، پیٹرول اور گندم سے محروم  کر دیا گیا ہے اور جلد ہی پیٹرول پر سبسڈی ختم کردی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان روس سے  تیس فیصد سستی گیس، پیٹرول اور گندم لینے جا رہا تھا، اس اقدام سے ملک  میں عوام کو بھت ریلیف ملتا اور مہنگائی میں کمی آتی ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگلا مہینہ عید کے بعد ہنگامہ خیز ہو گا اور ملک کے مسائل کاواحد حل الیکشن رہ گیا ہے جسے جتنا جلدی مکمل کر لیا جائے اتنا ہی  ملک کیلئے بہتر ہو گا۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ روز انہوں نے اپنے پیغام میں کہا  کہ ایمپورٹیڈ حکومت کی جانب سے فرار کی تیاریاں شروع کردی گئی ہے جس کا آغاز ای سی ایل سے ڈیرھ سو ملزمان کا نام نکال کر کیا گیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمپورٹیڈ حکومت کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے کیونکہ یہ بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے اس وجہ سے جلد ہی اس ایمپورٹیڈ حکومت سے جان چھوٹے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر