Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کے کئی شہروں میں دھند ، موٹروے بند، پروازیں متاثر

Now Reading:

پنجاب کے کئی شہروں میں دھند ، موٹروے بند، پروازیں متاثر
پنجاب

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں‌ دھند کا راج برقرار ہے، قومی شاہراہ پر حد نگاہ 50 میٹرجبکہ موٹروے ایم تھری، فور کو بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر کر نے سے گریز کی ہدایت کر دی ہے اس کے علا وہ ملتان میں شدید دھند کے سبب پروازوں کا رخ بھی اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے کئی شہروں اور سندھ کے اکثر شہر آج بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں، پنجاب میں دھند کے باعث پیش آنے والے 2 ٹریفک حادثات میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔

پنجاب میں دھند ، موٹروے بند، پروازیں متاثر

پنجاب کے اکثر میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، پنجاب کے شہر وہاڑی میں دھند کے باعث چار گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

Advertisement

قومی شاہراہ پرحد نگاہ 50 میٹررہ گئی، موٹروے کے بعض مقامات پر حدنگاہ صفر ہونے کے سبب ایم تھری اور فور کو بند کر دیا گیا۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو دوران سفر فوگ لائٹس کے استعمال اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

دھند کے باعث ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے، دبئی سے آنے والی پرواز کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔

اس کے علا وہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کیے جانے والے درجہ حرارت کے مطابق وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زیارت میں منفی 5، قلات منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ، ژوب، خضدار 1، دالبندین اور نوکنڈی 3، گوادر، جیونی 16، پنجگور 2، سبی 8 اور تربت میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی رہے گی۔

واضح رہے کہ موٹروے پولیس نے موٹر وے سمیت مختلف سڑکوں پر سفر کرنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر