Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواجہ سعد رفیق نے اپنی زبان بندی کا حل ڈھونڈ لیا

Now Reading:

خواجہ سعد رفیق نے اپنی زبان بندی کا حل ڈھونڈ لیا
اپنی زبان بندی

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنی زبان بندی کا حل ڈھونڈ لیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سا بق وفا قی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اپنی زبان بندی کا حل ڈھونڈ تے ہوئے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریرمیڈیا کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے میڈیا کے لئے تحریر کر دہ پیغام میں درج ہے کہ اداروں کے درمیان خلیج قومی مفاد کے خلاف ہے،مشرف صاحب غاصب اور آئین شکن تھے لیکن لاش لٹکانے یا گھسیٹنے کی بات مناسب نہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے پیغام میں لکھا کہ سیاستدانوں کو غدار قرار دیتے ہوئے انکے کروڑوں حامیوں کے جذبات کا خیال کبھی نہیں کیا گیا، عدلیہ مخالف مہم ناقابل قبول ہے، یہاں انصاف آزاد ہے نہ جمہوریت۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ آج نہیں تو کل آزادی کا سورج طلوع ضرور ہو گا جانبدارانہ احتساب کا نشانہ صرف مسلم لیگ ن ہے۔

Advertisement

یا د رہے کہ گزشتہ ما ہ سما عت کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے عدالت کے روبرو پولیس پر الزام لگایا ہے کہ انھیں وین میں بند کر کے رکھا گیا ۔

مجھے گاڑی میں بند رکھا گیا، خواجہ سعد کا الزام

خواجہ سعد نے عدالت سے استدعا کی کہ آزادیٔ رائے کے اظہار کا حق تو مجھ سے نہ چھینا جائے، کمرۂ عدالت سے باہر لوگ مجھ سے سوال پوچھتے ہیں، میں ان کو جواب دیتا ہوں مگر مجھے بات نہیں کرنے دی جا رہی۔

سا بق وفا قی وزیر اورمسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ سعد رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں جج جواد الحسن جواد نے کیس کی سماعت کی۔

سعد رفیق نے جج کے سامنے پو لیس وا لو ں پر الزاد عا ئد کیا تھا کہ انھیں با ئیس منٹ تک وین میں نا ڈرف بند رکھا گیا بلکہ ان کے وکلاء سے بات بھی نہیں کرنے دی گئ۔

Advertisement

عدالت کے روبرو سعد رفیق نے شکایت کی کہ پولیس کا سلوک ہم سے اور عدالت آنے والوں سے ناروا ہے، پولیس نے مجھے 22 منٹ حبسِ بے جا میں رکھا، سائرن بجائے اور گاڑی میں بند کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید الزاما ت کی بو چھار کر تے ہوئے کہا کہ مجھے عدالت میں بھی اپنے وکلاء سے بات کرنے نہیں دی جا رہی، سول کپڑوں میں سیکیورٹی اہلکار میرے اوپر مسلط کر دیئے گئے ۔

احتساب عدالت کے جج نے انہیں جواب دیا کہ آپ کو اپنے وکلاء سے بات کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا تاہم عدالت میں ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، فریقین کے جواب آنے دیں، عدالت اس پر قانون کے مطابق فیصلہ دے گی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر