Advertisement
Advertisement
Advertisement

جامعہ کراچی کو سیکیورٹی کی مد میں کتنی رقم ملی اور کہاں خرچ ہوئی، اہم انکشافات

Now Reading:

جامعہ کراچی کو سیکیورٹی کی مد میں کتنی رقم ملی اور کہاں خرچ ہوئی، اہم انکشافات
جامعہ کراچی

جامعہ کراچی میں داخلہ لینے والے طلباء کیلئے اہم خبر آگئی

جامعہ کراچی انتظامیہ کو الرٹ موصول ہونے کے باوجود سیکورٹی انتظامات کیسے تھے، سیکورٹی انتظامات کی مد میں ماضی میں کتنی رقوم ملی اور ماہانہ کتنا چرچہ ہوتا ہے، المناک حادثے کا ذمہ دار کون ہے یہ سب وہ سوال ہے جو اس حادثے کے نتیجے میں جنم لے چکے ہیں۔

جامعہ کراچی 12 سو ایکڑ اراضی پر قائم ہے اور جامعہ کراچی کے 6 داخلی دروازے ہے ج بکہ چار دیواری دو درجن سے زائد مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے جامعہ کی سیکورٹی رسک بنی ہوئی ہے۔

جامعہ کی گزشتہ انتظامیہ کو ایچ ای سی ںے سیکورٹی انتظامات کے لیے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی تھی تاہم وہ رقم خرچ نہ ہو سکی، گزشتہ انتظامیہ نے لاکھوں روپے مالیت سے ناقص مواد سے چار دیواری تعمیر تو کی تاہم وہ دیر پا قائم نہ رہ سکی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامعہ کراچی انتظامیہ کو سیکورٹی انتظامات کی مد میں 5 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی تھی تاہم 6 سال بعد بھی سیکورٹی انتظامات نہ کیے جا سکے، جامعہ کراچی کی 9 کلیہ جات میں 56 شعبہ جات اور 26 تحقیقی مراکز قائم ہیں جس میں 41 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔

جامعہ کراچی کی سیکورٹی پر 146 مرد اہلکار  جبکہ 30 ہزار سے زائد طالبات کی تلاشی کے لیے صرف 7 خواتین اہلکار مامور ہیں ، سیکورٹی اہلکاروں کو ماہانہ 50 لاکھ روپے سے زائد کی رقم تنخواہوں کی مد میں ادا کی جاتی ہے۔

Advertisement

جامعہ کراچی میں 55 سی سی ٹی وی کیمرے نصف ہیں جن میں سے آدھے خراب ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کا اعتراف خود کیمپس سیکورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر زبیر نے کیا۔

جامعہ کراچی انتظامیہ نے گزشتہ کئی ادوار میں ایسے سیکورٹی اہلکار بھرتی کیے جنہیں سیکورٹی کا نہ تو تجربہ تھا اور نہ ہی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ تھے،جامعہ کی سیکورٹی میں بھی سیاسی بھرتی کی گئی۔

جامعہ کراچی کے اساتذہ بھی سیکورٹی انتظامات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔ جامعہ کراچی کی موجودہ اور سابقہ انتظامیہ نے بس پھرتیاں تو دکھائی عملاً سیکورٹی انتظامات کے لیے کچھ نہ کیا کئی بار سیکورٹی پلان بننے کے باوجود عملدرآمد نہ ہوسکا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر