وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو ملاقات میں سندھ میں جاری پانی کا بحران، فنڈز کا اجرا، امن وامان کی صورتحال و تمام تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ون آن ون ملاقات ہوئی ہے، ملاقات مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے پہلے ہوئی جبکہ ملاقات میں اہم ملکی قومی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا ہے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سندھ حکومت کے خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
مراد علی شاہ کا شہر قائد کے مختلف علاقوں کا دورہ
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت چیف سیکریٹریز شریک ہیں۔ مشترکہ مفادات کونسل 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
اجلاس میں سی سی آئی رپورٹ 2016 اور2017 منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، صوبوں کو پانی کے خالص منافع پر عملدرآمد کے فارمولے پر بحث ہوگی۔ پیٹرولیم پالیسی 2012 کے ترمیمی مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔
ایل این جی درآمد کا معاملہ بھی مشترکہ مفادات کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے، حویلی شاہ بہادر، بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کی سمری بھی کونسل کو بھجوا دی گئی۔ تیز ی سے بڑھتی ملکی آبادی پر قابو پانے کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اجلاس میں پانی کی تقسیم کے معاہدے پر اور پانی کی تقسیم کے معاہدے پر اٹارنی جنرل کی سفارشات بھی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبوں کو فنڈز کی غیرقانونی منتقلی کا معاملہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔
ایل پی جی کی پیداوار پروزارت پیٹرولیم کو رائلٹی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں قدرتی وسائل کی تقسیم پر آرٹیکل 158 اور 172 پر عمل کا معاملہبھی زیر بحث آئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
