
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول نھٹو زرداری نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال کی گرفتاری کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جان سے نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب راولپنڈی میں جوابات جمع کرادئیے گئے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو نیب نے کل طلب کیا تھا، وہ جے وی ایل کمپنی میں ایک ارب سے زائد کی مبینہ منتقلی پر طلب کیا گیا تھا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے خلاف کیس بنائے جارہے ہیں اور آپ اس ملک کی اپوزیشن جماعتوں کو ہراساں کررہے ہیں۔
ہمارے خلاف نیب کا ایکشن مشرف فیصلے کے سبب ہورہا ہے، بلاول بھٹو
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات وزیر اعظم عمران خان سے ہوئی ہے اور اس بات کی بھی خوشی ہے کہ وزیراعظم نے صابے سندھ کے مسائل کے حل کے لئے یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں ایک قدم سیاست کا بڑہاتا ہوں تو جعلی میں کی طرف سے نوٹس آجاتے ہیں لیکن میرا سیاسی اصول اور نظریہ وہی ہیں اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اور مجھے کیوں گرفتاری کا خدشہ ہوگا لیکن میری گرفتاری کے بعد میں ان کے لئیے آزاد سے زیادہ خطرناک ثابت ہوں گا۔
واضح رہے کہ بلاول جعلی اکاؤنٹ کیس کی تحقیقات میں 24 دسمبر کو نیب طلب کئیے گئے تھے، انہیں زرداری گروپ آف کمپنیز سے 1 ارب 22کروڑ روپے کی جےوی اوپل منتقلی کا جواب دینا تھا۔
چئیرمین پی پی نے عدم پیشی پر ہی بہتری جانی اور سوالنامے کا جواب بذریعہ وکیل بھجوادیا جبکہ چئیرمین پی پی کے کیل فاروق ایچ نائیک نےموقف اختیار کیا کہ یہ دو کمپنیوں کا معاملہ ہے، اس لین سے بلاول بھٹو کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
بلاول بذات خود نیب پر جانبداری کا الزام لگاتے رہے ہیں انکا کہنا ہے کہ وفاقی محتسب ادارہ صرف حزب اختلاف کو ہدف بناتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News