Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیابھرمیں کرسمس کاآغاز!عیسائی برادری کومبارکباد

Now Reading:

دنیابھرمیں کرسمس کاآغاز!عیسائی برادری کومبارکباد

دنیا بھرمیں کرسمس کی تیاریاں عروج پرہیں اور مسیحی تہوار کےموقع پرصرف عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے ہی نہیں بلکہ دیگر مذاہب کےپیروکار بھی حضرت عیسیٰ ابن مریم ؑ کے یوم ولادت کے موقع پران سےعقیدت مندی کااظہار کرتے ہیں۔

دنیا بھرمیں کرسمس کاآغاز ہوچکا ہے جس میں سب سے پہلے کرسمس نیوزی لینڈ میں منایا جاتا ہے اور رات کے 12بجنے سے پہلے کاونٹ ڈاون شروع ہوجاتا ہے۔ جس کےدو گھنٹےبعد آسٹریلیا میں بھی کرسمس کی مبارکبادیوں کی گونج ہوتی ہے۔

اس موقع پر رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ گرجا گھروں میں خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں۔ پاکستان میں بھی کرسمس کےموقع پر مسیحی برادری اپنےمذہبی تہوارکے موقع پرتیاریوں میں مصروف ہیں۔

 دنیا بھر کے دیگر ملکوں کی طرح پاکستان کی مسیحی برادری بھی کرسمس کا تہوار عقیدت اور احترام سے مناتی ہے۔گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام بھی کیاجاتا ہے۔ کرسمس کیک اور تحائف کا تبادلہ بھی ہوتاہے۔

Advertisement

پاکستان میں اس سال بھی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں کرسمس کی تقریبات میں حصہ لے رہے ہیں۔ مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیئے کئی سیاسی، سماجی اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے بھی کرسمس کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

مشنری اسکولوں اور بڑےہوٹلوں میں بھی کرسمس کے پروگرام ہو رہے ہیں۔کرسمس کے موقع پر اسکولوں کے بچوں نے اس دن کی مناسبت سے خصوصی ڈرامے اور ٹیبلوز بھی تیار کر رکھےہیں۔ جگہ جگہ کرسمس ٹری بھی بنائے گئے ہیں۔

کرسمس کی اصل خوبصورتی تو خوشیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ شئیر کرنا ہے۔ دنیا بھر میں یہ دن ولادت مسیح کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں مسیحی برادری کی تعداد تیس لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے۔ زیادہ تر مسیحی افراد متوسط یا غریب طبقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ کرسمس کے رنگا رنگ تہوار پر لوگ ایک دوسرے کو پھول ،کارڈز اور مٹھائیاں بھی تقسیم کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر