Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا واقعی روسی ایپلی کیشن آپ کا ڈیٹا حاصل کر رہی ہے؟

Now Reading:

کیا واقعی روسی ایپلی کیشن آپ کا ڈیٹا حاصل کر رہی ہے؟

ایک نئی اسمارٹ فون ایپلی کیشن جو صارفین کو مفت ڈیجیٹل اوتار بنا کر دے رہی ہے دراصل فیشل ری کاگنیشن معیار کی تصاویر لے رہی ہے اور ان کو ماسکو بھیج رہی ہے۔

اس ایپلی کیشن کی وجہ سے سائبر سیکیورٹی کمیونٹی میں بڑے پیمانے پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ہزاروں لوگ اس نیو پروفائل پِک ایپلی کیشن سے مفت اوتار بنا کر سرورز پر اپنی تصاویر پہلے ہی اپ لوڈ کر چکے ہیں۔

تاہم، کئی افراد اس بات سے نا آشنا ہوں گے کہ اس ایپ کے پشت پر موجود کمپنی لائن راک انویسٹمنٹ ایک اپارٹمنٹ میں قائم ہے جو روس کی وزارتِ دفاع کے پڑوس میں ہے اور ریڈ اسکوائر سے صرف تین میل کے فاصلے پر ہے۔

ای سیٹ انٹرنیٹ سیکیورٹی کے گلوبل سائبر سیکیورٹی ایڈوائزر جیک مُور کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تصاویر اور نجی معلومات نئی ویب سائٹ پر ڈالتے ہوئے انتہائی احتیاط برتنی چاہیئے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ ایپ لوگوں کے چہروں کو ہائی ریزولوشن میں عکس بند کرتی ہے۔

انہوں نے کسی بھی ایپ کی جانب سے اس مقدار میں ڈیٹا کی طلب پر سوال اٹھایا، بالخصوص ایسی ایپ پر جو مشہور و معروف نہیں کسی دوسرے ملک میں قائم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مائیکروسافٹ کا اپنے سرفیس ایونٹ میں اہم پروڈکٹس پیش کرنے کا اعلان
واٹس ایپ کے دلچسپ فیچر سے متعلق اہم خبر
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی
کونسی موبائل فون ایپلی کیشن سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے؟
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر