Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوبارہ ٹوئٹر کے سی ای او تعیناتی کا معاملہ: جیک ڈورسے کی وضاحت

Now Reading:

دوبارہ ٹوئٹر کے سی ای او تعیناتی کا معاملہ: جیک ڈورسے کی وضاحت

جیک ڈورسے نے دوبارہ ٹوئٹر کے سی ای او کے عہدے پر تعینات کیے جانے کے حوالے سے افواہوں پر وضاحت پیش کردی۔

سوشل میڈیا پر افواہیں ہیں کہ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے ٹوئٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد جیک ڈورسے کو سی ای او کے عہدے پر دوبارہ فائز کر دیا جائے گا۔

تاہم بدھ کے روز ایک ٹوئٹ کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ کبھی سی ای او نہیں ہوں گے۔

ایک اور ٹوئٹ کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ٹوئٹر کا سی ای او نہیں ہونا چاہیئے۔

ڈورسے کی ٹوئٹر کے لیڈر شپ کے ساتھ متنازع تاریخ رہی ہے۔

Advertisement

کمپنی کے بورڈ نے ان کو 2008 میں، کمپنی شروع کرنے کے دو سال بعد، سی ای او کے عہدے فارغ کیا تھا۔ اگرچہ وہ بورڈ میں شامل رہے۔

2015 میں وہ دوبارہ چیف ایگزیکٹِیو کی پوزیشن پر آئے لیکن 2020 میں ٹوئٹر بورڈ کے سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے ان کو بدلنے کی کوششیں شروع کیں۔

انہوں نے ڈورسے کی منقسم توجہ اور اختراع میں کمی کی نشان دہی کی لیکن ڈورسے اپنے عہدے سے جڑے رہے۔

بالآخر نومبر 2021 میں مبہم وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی
کونسی موبائل فون ایپلی کیشن سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے؟
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر