Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں ہزاروں بے گھر افراد گاڑیوں میں رہنے پر مجبور

Now Reading:

امریکا میں ہزاروں بے گھر افراد گاڑیوں میں رہنے پر مجبور
امریکا

امریکا میں ہزاروں بے گھر افراد گاڑیوں میں رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا میں 16 ہزار بے گھر افراد کا رات کو گاڑیوں میں سونے کا انکشاف ہوا ہےاور دن با دن امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا میں بے گھر افراد میں سے کئی ہزار افراد ایسے ہیں جو مالی وسائل میں کمی کے باعث گھر کرائے پر نہ لینے کے سبب اپنی گاڑیاں کسی بھی اسپتال، کلب، چرچ یا کسی محفوظ جگہ پارک کرکے اس میں اپنی زندگی گزارتے ہیں۔

امریکہ کی رہائشی 36 سالہ خاتون لارن کش نے بتایا کے وہ اپنی گاڑی کو دو مقصد کے لیے استعمال کرتی ہے۔

لارن کش  نے بتایا کہ ایک یہ کے وہ دن میں ٹیکسی چلاتی ہیں اور دوسری یہ کے رات میں وہ اسی کار میں سوتی ہیں اور اپنی گاڑی کو بستر کی شکل میں تبدیل کردیتی ہیں۔

Advertisement

گزشتہ روز قبل ہی یو ایس ڈیپارٹمنٹ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کیلیفورنیا میں رواں سال بے گھر افراد کی تعداد میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ بے گھر افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

امریکہ میں گاڑیوں میں رہنے والوں کے لیے اب یہ خوش خبری ہے کہ  لاس اینجلس کے علاقے کوریا ٹاؤن میں واقع چرچ انہیں مارچ 2018ء سے رات میں گاڑیاں پارک کرنے کی محفوظ سہولت فراہم کررہا ہے۔

کوریا ٹاؤن میں واقع چرچ پارکینگ کی سہولیت صرف اس لیے فراہم کر رہا ہے کہ تا کہ لوگ سکون کی نیند سو سکے بنا ڈر اور بنے کسی خوف کے ۔

واضح رہے کہ امریکہ کے بے گھر افراد خاص طور پر عورتوں کا کہنا ہے کہ گاڑیاں پارک کرکے اس میں سوتے وقت انہیں اپنی عصمت دری یا کسی اور قسم  کا کوئی خطرہ درپیش نہیں ہوتا یہ ایک محفوظ ترین جگہ ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر