
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ بھارتی فوج کیجانب سےگزشتہ 36گھنٹوں کےدوران ایل اوسی کی خلاف ورزیاں کی گئیں جس کاپاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کے3 فوجیوں کوہلاک جبکہ کئی کو زخمی کردیا۔
ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آر کے مطابق دیوا سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سےبلااشتعال فائرنگ میں پاک فوج کے 2 جوان شہیدہوگئے۔
بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیاں حاجی پیر سیکٹر میں کی گئیں، ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی مارے گئےجبکہ بھارتی اشتعال انگیزی سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔
Indian CFVs along LOC during the last 36 hours. Responding to CFVs, in Haji Pir Sector Pakistan Army troops damaged Indian post killing 3 Indian soldiers including a Subedar, few injured too. In Dewa Sector Naib Subedar Kandero and Sepoy Ehsan of Pak Army embraced Shahadat. pic.twitter.com/yFuBqPgFVv
Advertisement— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 26, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ شہید جوانوں میں نائب صوبیدار کانڈیرواور سپاہی محمد احسن شامل ہیں۔ نائب صوبیدار کانڈیرو کا تعلق سکھر کی تحصیل پنوں عاقل اور محمد احسن کا تعلق جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان سے ہے۔
ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، بچی سمیت2 شہری شہید
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کچھ بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News