Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ میں خواتین فٹبالرز کو مردوں کے برابر معاوضہ ملے گا

Now Reading:

امریکہ میں خواتین فٹبالرز کو مردوں کے برابر معاوضہ ملے گا
امریکہ میں خواتین فٹبالرز کو مردوں کے برابر معاوضہ ملے گا

امریکہ میں خواتین فٹبالرز کو مردوں کے برابر معاوضہ ملے گا

واشنگٹن: امریکی ساکر فیڈریشن نے خواتین فٹبالرز کو مردوں کے برابر معاوضہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی ساکر فیڈریشن نے مرد اور خواتین فٹبالرز کی تنخواہوں میں متنازعہ فرق کو ختم کرنے کے لیے دونوں کو برابر معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی ساکر فیڈریشن نے مردوں اور خواتین کی قومی ٹیم کے ساتھ معاوضہ کا ایک معاہدہ بھی کیا ہے جو حکام کے مطابق 2028 تک برقرار رہے گا۔

حکام کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کی انعامی رقم بھی دونوں ٹیموں میں یکساں بانٹی جائے گی۔

امریکی خواتین فٹبال ٹیم پلیئرز ایسوسی ایشن کی صدر بیکی سوربرون کا کہنا ہے کہ مساوی تنخواہوں کی فراہمی سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تربیت اور کھیل کے ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی عدالت نے 2020 میں خواتین فٹبال ٹیم کو مرد فٹبالرز کے مساوی معاوضہ دینے کی درخواست کو خارج کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر