Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کی امپورٹڈ حکومت ختم ہو چکی، فواد چوہدری

Now Reading:

پنجاب کی امپورٹڈ حکومت ختم ہو چکی، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کی امپورٹڈ حکومت ختم ہو چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے منحرف ارکان کے متعلق فیصلے پر بات کی ہے۔

Advertisement

 انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ نام نہاد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کوئی شرم کریں کہ آج پنجاب کی امپورٹڈ حکومت اب عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میشن کے آج ہونے والے فیصلے کے بعد انہیں چاہیئے کہ یہ فوری طور پر استعفیٰ دیں ۔

اس موقع پر اسد عمر نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، قوم نے جس طرح ضمیروں کی بولی لگتے دیکھی، آج اس گھناؤنی سیاست کا باب بند ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پیسہ لگاتے ہیں، حکومت میں آتے ہیں اور مزید پیسہ کماتے ہیں، ہمیشہ اس قسم کی سیاست کیخلاف آواز عمران خان نے اٹھائی۔

 اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پچیس لوٹوں کے ایم پی اے نہ ہونے کا فیصلہ سنایا، ان سیاستدانوں نے جنہوں نے کروڑوں روپے لگائے ان لوٹوں کو خریدنے میں وہ اب صرف واش روم کیلئے رہ گئے۔

Advertisement

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر