Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت میں رہنا ہے یا نہیں؟ وزیراعظم کا ایک بار پھر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت میں رہنا ہے یا نہیں؟ وزیراعظم کا ایک بار پھر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تمام اتحادیوں کو حکومت کے متعلق ایک بار پھر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی معاملات میں اداروں کی مبینہ مداخلت کی وجہ سے وزیراعظم سمیت حکومتی اتحادی پریشان ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اتحادی اور وزیر اعظم دونوں اعلیٰ عدلیہ کے حالیہ از خود نوٹس سے خوش نہیں ہیں تاہم حکومتی اجلاسوں میں اسے انتظامی امور میں مداخلت قرار دیا گیا جبکہ بعض اداروں کی طرف سے اب بھی تحریک انصاف کو سپورٹ کرنے کا بھی شکوہ ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت اور سیاسی معاملات کو سنبھالنے کے لئے حکومت کو بروقت مشکل فیصلے کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے وزیراعظم نے تمام شراکت داروں کا ساتھ مانگ لیا ہے۔

اس معاملے میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر تمام شراکت دار اہم فیصلوں میں تعاون اور حمایت نہیں کرتے تو حکومت چھوڑ دی جائے۔

Advertisement

نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم تمام صورت حال اتحادیوں کے سامنے رکھیں اور متفقہ فیصلہ لیں۔

دوسری جانب اداروں نے حکومتی ناراضگی پر مؤقف پیش کیا کہ ہم نیوٹرل ہیں تو ہمیں نیوٹرل ہی رہنے دیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تھا اور نواز شریف نے شہباز شریف کو بڑے فیصلے لینے سے بھی روک دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت کی تھی کہ انتخابی اصلاحاتی بل جلد اسمبلی سے پاس کرواکر حکومت چھوڑ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر