Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان جو وعدہ کرتا ہے پورا کرتا ہے، فردوس شمیم نقوی

Now Reading:

عمران خان جو وعدہ کرتا ہے پورا کرتا ہے، فردوس شمیم نقوی
فردوس شمیم نقوی

عمران خان جب حکم دیں گے ہم کراچی سینٹرل جیل بھردیں گے، فردوس شمیم نقوی

فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان جو وعدہ کرتا ہے پورا کرتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کپتان نے عوام کو پاکستان کے خاطر25 مئی کو  نکلنے کی کال دیدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نکلو غداروں کو عیاں کرنے کی خاطر، عوام نکلو اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل کے خاطر جبکہ ہم نے ظالم کیخلاف سب سے بڑی جہاد کلمہ حق بلند کرنا ہے۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ غداری اور ظلم ہوا، اس صورتحال میں گھر بیٹھنا ظلم ہےیہ وقت جہاد کا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماءنے اپنے بیان میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام  25 مئی کو پاکستان کی خاطر گھروں سے نکلیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جو وعدہ کرتا ہے پورا کرتا ہے۔ عمران خان کا سب کچھ پاکستان میں ہے پاکستان کیلئے وہ اپنا سب کچھ لٹانے کیلئے تیار ہے۔

دوسر جانب پاکستان تحریک انصاف سندھ نے پارٹی احتجاج کے مقامات کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ترجمان نے صوبے میں احتجاج کے مقامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی 25مئی کو کراچی نمائش چورنگی پر احتجاج کرے گی جبکہ سکھر میں پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

پارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں حیدرچوک اور نواب شاہ شیراز چوک پر احتجاج ہو گا جبکہ عمرکوٹ میں اللہ والا چوک اور پریس کلب کے مقام پر احتجاج ہو گا۔

پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان نے کارکنوں کو میرپورخاص میں پوسٹ آفس چوک کے مقام پر جمع ہونے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شکارپور میں جہاز چوک جبکہ جیکب آباد میں ڈی چوک پر احتجاج ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر