Advertisement
Advertisement
Advertisement

 پاکستان میں خواتین کو مساوی حقوق حاصل ہیں، حنا ربانی کھر کا ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب

Now Reading:

 پاکستان میں خواتین کو مساوی حقوق حاصل ہیں، حنا ربانی کھر کا ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب
حنا ربانی

بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشگردی میں ملوث رہا ہے، حنا ربانی

وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھرنے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کو تمام اداروں میں مساوی حقوق حاصل ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیرمملکت حنا ربانی کھر نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی، جس کا موضوع ’ افغانستان، آگے کا راستہ‘ تھا۔

وزیرمملکت برائے امورخارجہ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ایک قریبی پڑوسی کے طورپرپاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع تناظرمیں کام کررہا ہے۔

حنا ربانی کھرنے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ افغانستان کے ساتھ تعاون میں امن، سلامتی اورسماجی واقتصادی ترقی کے تمام پہلوشامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کوتمام اداروں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی میں مساوی اورموثرکردارادا کرنے کے لیے آئینی تحفظ حاصل ہے اورپاکستان اپنے پڑوسی ملک افغانستان میں خواتین اورلڑکیوں کے بنیادی حقوق بالخصوص تعلیم کے حق کے مکمل احترام اوران سے لطف اندوزہونے کی طرف دیکھتا ہے۔

Advertisement

وزیرمملکت برائے خارجہ نے کہا کہ پاکستان، سنگین انسانی صورت حال کے عام افغانوں کی زندگیوں اوران کے معاش پرمرتب ہونے والے تباہ کن اثرات کے بارے میں یکساں طورپرفکرمند ہے۔

حنا ربانی کھرنے بین الاقوامی برادری اورعبوری افغان حکومت دونوں کوعام افغانوں کے مفادات اورخواہشات کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے نقطئہ نظرپرنظرثانی کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری اورافغان عبوری حکومت کی اپنے نقطئہ نظرپر نظرثانی پہلے سے مخدوش معاشی صورت حال کومزید خرابی سے بچانے کے لیے ضروری ہے۔

اجلاس سے خطاب میں وزیرمملکت حنا ربانی کھرنے اس بات پربھی زوردیا کہ بین الاقوامی برادری کی مستقل، صبرآزما اوردانشمندانہ شمولیت ایک پرامن، مستحکم، جمہوری اورخوش حال افغانستان کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر