Advertisement
Advertisement
Advertisement

لانگ مارچ اور موجودہ معاشی صورتحال، وزیراعظم کا قوم سے خطاب کا امکان

Now Reading:

لانگ مارچ اور موجودہ معاشی صورتحال، وزیراعظم کا قوم سے خطاب کا امکان
وزیراعظم

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان اور ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کی پیش نظر وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب کرنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف موجودہ سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

خطاب کے دوران وزیراعظم لانگ مارچ اور موجودہ معاشی صورتحال پر بھی عوام کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے خطاب کیلیے پی ٹی وی کی ٹیم پی ایم ہاؤس پہنچ گئی ہے۔

عمران خان کا ’حقیقی آزادی مارچ‘:

Advertisement

2 روز قبل  پشاور میں کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے  25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ 25 مئی کو کیا جائے گا اور میں سری نگر ہائی وے پر دوپہر 3 بجے آپ سے ملوں گا، صرف پی ٹی آئی ورکرز کو نہیں بلکہ پوری قوم کودعوت دے رہا ہوں، سب خواتین کوبھی لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارامطالبہ ہے کہ اسمبلی تحلیل کریں اورالیکشن کا اعلان کریں ،  ،  2 دن پہلے انٹرنیٹ بند کردیا جائے گا جب کہ ہمارے پرامن مارچ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے۔

حکومت کی حکمت عملی:

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو ابتدائی طور پر نہ روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے عمران خان کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے تمام تر اقدامات بھی کیے جارہے ہیں تاہم اسلام آباد میں 2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی جبکہ پنجاب اور سندھ میں بھی دفعہ 144 کا  نفاذہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر