
حکومت کو چھ دن کا الٹی میٹم
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کا اعلان کرنے کے لیے چھ دن کا الٹی میٹم دیا ہے اور ساتھ ہی لانگ مارچ ختم کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔
اسلام آباد کے جناح ایونیو میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے حکومت کو متنبہ کیا کہ جلد ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے، دوسری صورت میں وہ ’’پوری قوم‘‘ کے ساتھ وفاقی دارالحکومت واپس آئیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا جناح ایونیو میں مکمل خطاب (1/4)#حقیقی_آزادی_مارچ pic.twitter.com/taNP1k0uaR
Advertisement— PTI (@PTIofficial) May 26, 2022
پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت نے ہمارے آزادی مارچ کو کچلنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا، پرامن احتجاج پر آنسو گیس کا استعمال کیا، ہمارے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور گھروں کی رازداری کو پامال کیا گیا، تاہم میں نے قوم کو غلامی کے خوف سے آزاد ہوتے دیکھا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا سے 30 گھنٹے کے سفر کے بعد اسلام آباد پہنچے ہیں۔
حکومت کو نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کی ڈیڈ لائن کا اعلان کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور جون میں عام انتخابات کا اعلان کرنے کے لیے چھ دن کا الٹی میٹم دے رہا ہوں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ امپورٹڈ حکومت کو میرا پیغام ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کر کے انتخابات کا اعلان کیا جائے، ورنہ میں چھ دن بعد اسلام آباد واپس آ جاؤں گا۔
انہوں نے معاملے کا نوٹس لینے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عدالت کے ججوں پر ایک “بڑی ذمہ داری” ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ جمہوریت میں کہاں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں ہے اور مظاہرین کو آنسو گیس کی شیلنگ، پولیس کے چھاپوں اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین جمعرات کی صبح اسلام آباد میں داخل ہوئے اور ڈی چوک کی طرف مارچ کیا۔
تقریر کرنے کے بعد عمران خان اپنی بنی گالہ رہائش گاہ چلے گئے جب کہ جناح ایونیو پر جمع ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکنان بھی منتشر ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News