Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

قالین صاف کرنا مشکل کام ہے لیکن یہ آسان ہو سکتا ہے ؟ جانئیے کیسے !

قالین صاف کرنا مشکل کاموں میں سے ایک کام ہے لیکن اگر یہ کام آسان ہوجائے تو؟ ابھی یہ نسخہ آزمائیں اور اس مشکل کو آسان بنائیں۔

پہلا طریقہ

* قالین سے آنے والی بو اور داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے ایک بالٹی میں بیکنگ سوڈا اور سرکہ کا مکسچر بناکر تولیے کی مدد سے اس کو صاف کریں۔

* سوڈا لیں اور اپنے قالین پر چھڑک دیں اور 15 سے 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیں پھر قالین کو ویکیوم کلینر کی مدد صاف کرلیں

دوسرا طریقہ

* روزمرہ قالین کی صفائی کے لیے جھاڑوں کا استعمال نہ کریں اور ہینڈ برش کی مدد سے اس کی صفائی کریں کیونکہ اس کی تاروں کی مدد سے اچھی اور آسانی سے صفائی ہوجاتی ہے اور کچرا کہیں جم بھی جائے تو آسانی سے نکل جاتا ہے جس سے بعد میں اس کی صفائی کرنے میں مشکل نہیں ہوتی ہے۔

* ہفتے میں دو بار بیکنگ سوڈا اور سرکہ کے مکسچر سے اس کی صفائی ضرور کریں یا بیکنگ سوڈا چھرک کر برش کی مدد سے اس کی صفائی لازمی کریں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

* ان طریقوں سے مٹی اور گندگی صاف ہو جائے گی